کاروار:5/جولائی (ایس اؤنیوز)ضلع کے اہم بیچوں کی صاف صفائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خریدی گئی جرمنی میں تیارشدہ صفائی مشین ممبئی کےذریعے پیر کو کاروار پہنچ گئی ۔
ریاستی حکومت کی طرف سے چلنجنگ فنڈ کے تحت اترکنڑا ضلع کو قریب 65لاکھ روپئے منظور کئے گئے تھے جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلع کےا ہم بیچوں کی صفائی کے لئے مشین خریداری کافیصلہ لیا تھا اسی پر عمل کرتے ہوئے صفائی مشین خریدی گئی جو فی الوقت کاروار پہنچی ہے۔
جرمنی میں تیار کردہ ’’بیچ ٹیک 2000‘‘ کمپنی کی بیچ کلننگ مشین کارگو ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی پہنچی ، یکم جولائی کو لاری کے ذریعے ممبئی سے کاروار نکلی تو 3جولائی کی صبح کاروار پہنچی ۔ خریدی گئی صفائی مشین بیچ پر میور ورما ویدیکے کے قریب میں رکھی گئی ہے۔ یہ مشین کافی وزنی ہے جس کے مختلف اشیاء کو جوڑنے کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملی اطلاعات کے مطابق آئندہ 2-3دنوں میں مشین کو ٹرایکٹر جوڑ دی جائے گی پھر اس کے بعد بیچ پر صفائی کاکام جاری ہوجائے گا۔
صفائی مشین کی خصوصیات:جرمنی میں تیار شدہ بیچ ٹیک 2000نامی صفائی مشین فی گھنٹہ 5.1ایکڑ علاقہ زمین کی صفائی کرے گی ، جس کا وزن 2800کے جی ہے۔ 5430میٹر لمبی (کام کرنے والی مشین کی لمبائی 1.85میٹر)،2.3میٹر چوڑی اور 2.1میٹر اونچی ہے۔ صفائی کے دوران یہ مشین 12کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کی قوت رکھتی ہے۔